پشاور چرچ میں دہشت گردی کی بدترین کارروائی پاکستان پر حملہ ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری

ریاست پاکستان غیر مسلموں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کی ذمہ دار ہے
دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پشاور چرچ میں دہشت گردی کی بدترین کارروائی کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان پر حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سانحہ میں جان کی بازی ہارنے والے اس دھرتی کے بیٹے، بیٹیاں تھے۔ ان کے غم میں تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک تین روزہ سوگ منائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے پاکستان کو لہولہان کرنے والے درندوں سے مذاکرات نہیں ہونے چاہیں ان سے نبٹنے کیلئے آہنی ہاتھوں سے مصلحت کے دستانے اتارنا ہونگے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ریاست پاکستان غیر مسلموں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کی ذمہ دار ہے۔ حکومتوں کی پے در پے ناکامیوں سے پاکستان کا تشخص مجروح ہو رہا ہے اس لئے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔ حکومت ملک و قوم کے ساتھ مخلص ہے تو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم کو اعتماد میں لے کر بلا تاخیر عملی اقدامات کئے جائیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top