نائب صدر تحریک منہاج القرآن گلبرگ بی لاہور نیاز احمد فاروقی کے والد محترم محمد فاروق رضائے الہی سے انتقال کر گئے

یوسی99 لاہور محترم نیاز احمد فاروقی نائب صدر تحریک منہاج القرآن گلبرگ بی لاہور کے والد محترم طویل علالت کے بعد اس دنیا فانی سے رخصت ہو گئے۔ مرحوم نیک سیرت اور معروف سماجی شخصیت تھے۔ طیب خان رند صدر منہاج القرآن گلبرگ بی لاہور، محمد عاطف نائب ناظم ، محمد اکرم ناظم یوسی 99 اور دیگر ممبران نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

طیب خاں رند نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ یقینا مرحوم کی وفات اہل خانہ اور تحریکی کارکنان کے لئے بڑا صدمہ ہے۔ لیکن یہ اللہ تعالی کا نظام قدرت ہے۔ ہمیں صبر و استقامت کے ساتھ دین اور ملک کی خدمت کے لئے آگے بڑھنا ہے تاکہ مرحوم کا مشن ترقی پزیر ہو اور ان کی روح یہ دیکھ کر تسکین پائے کہ ان کے تعلق دان ان کی آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچا رہے ہیں۔ ان شاء اللہ ہماری جدوجہد قبر میں اور حشر میں ہمدردان مشن کے لئے فخر و شکر گزاری بنے گی کیونکہ یہ جدوجہد دینی و ملکی، انسانی و معاشرتی امن اور خوشحالی کی جدوجہد ہے۔ مصطفوی انقلاب کی جدوجہد میں حصہ لینے والے قبر کی پہلی رات اپنے محبوب حضور نبی مکرم صلی اللہ علیہ و آلہ کی بارگاہ میں حاضر ہونگے تو ان شاء اللہ حضور علیہ السلام کا سایہ رحمت ان کے لئے رحمت، امن، خیر اور برکت کے دروازے کھول دے گا۔ اس لئے ہمیں اور مرحوم کے اہل خانہ کو یہ صدمہ اللہ کی رضا اور حضور علیہ السلام کے سایہ رحمت میں مرحوم پر شفقت کی عطا تصور کرتے ہوئے صبر و استقامت سے برداشت بھی کرنا ہے اور ان کے مشن کو آگے بھی بڑھانا ہے۔ اللہ پاک مرحوم کے اہل خانہ کو صبر، استقامت اور ہمت عطا فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top