قوم ذہن نشین کر لے کہ پاکستان کے موجودہ نظام کے تحت 18 کروڑ عوام کو کچھ نہیں ملے گا، رانا ادریس قادری
فیصل آباد ( ) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلی رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ پاکستان کا موجودہ استحصالی نظام ایک مخصوص طبقہ کو ہی اقتدار میں لاتا ہے جس کا ایجنڈا صرف اقتدار، کاروبار اور لوٹ مار ہوتا ہے۔ حکمران ٹولہ کے قبضہ قدرت میں پورا ملک، قانون، ادارے، وسائل اور قوم کی تقدیر ہوتی ہے، اس ظالمانہ نظام اور طبقہ سے جان چھڑانے کے لئے عوام ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ دیں۔ قوم ذہن نشین کر لے کہ پاکستان کے موجودہ نظام کے تحت 18 کروڑ عوام کو کچھ نہیں ملے گا، کیونکہ ہمارے حکمرانوں کا اقتدار میں آنے کا ایک ہی مقصد ہوتا ہے کہ وہ حکومت میں آئیں اور ان کے لیے پوری دنیا میں کاروباری مواقع کھل جائیں اور ان کی لوٹ مار میں کوئی رکاوٹ نہ بن سکے اور اگر ان کا یہ ایجنڈا پورا ہوتا رہے تو اس کو تمام سیاسی جماعتیں جمہوریت کہہ کر عوام کو بے وقوف بناتی رہتی ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے صوبائی حلقہ جات کی تنظیم سازی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی پی 62 رانا کرامت علی صدر،شبیر ڈوگر ناظم،پی پی63سے محمد ارشد گجر صدر ، محمد جاوید انصاری ناظم، پی پی 65 حاجی محمد بوٹا صدر، لیاقت علی گجر ناظم، پی پی 66 حاجی نصیر احمد صدر، میاں اکرام الحق ناظم، پی پی 67 سہیل مقصود صدر، کاشف ایاز ناظم، پی پی 72 طارق محمود انجم صدر، محمد صدیق قادری کو ناظم منتخب کیا گیا، تنظیم سازی کے سلسلہ میں بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ اللہ رکھا نعیم القادری، ممبر رانا غضنفر علی، پروفیسر غلام مرتضیٰ نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔
تبصرہ