ڈاکٹر طاہر القادری کا 'سیاست نہیں، ریاست بچائو' کا نعرہ وقت کا اہم ترین تقاضا ہے، محمد عمر ریاض عباسی

عنقریب ایک انقلاب کا سورج طلوع ہونے کو ہے جس کے لئے افواجِ پاکستان، عوام اور غریب نے قربانیاں دی ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات محمد عمر ریاض عباسی نے بیداری شعور سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کروڑوں عوام کے لئے آرٹیکل 62، 63 کی صدا بلند کی، سکرونٹی کی بات کی، آئین پاکستان پر عملدرآمد کی بات کی، کروڑوں پاکستانیوں کو اصل جمہوریت اور نظام کی تشکیل کی بات کی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستانی عوام کا مقدمہ لڑنے وطن عزیز آئے۔ گلے سڑے بوسیدہ انتخابی نظام کی اصلاح اور تطہیر کی بات کی۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا جرم یہ ہے کہ وہ اشرافیہ، سرمایہ دار، جاگیر دار اور کرپٹ حکمرانوں کے خونی پنجوں سے اس قوم کو آزاد کرا کر ایک صاف شفاف اور دیرپا عوام، فلاحی، جمہوری ریاست کے قیام کی طرف لے جانا چاہتا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی ساری باتیں آج سچ ثابت ہوچکی ہیں اور اب تو مخالفین بھی ماننے پر مجبور ہیں کہ ’’سیاست نہیں، ریاست بچائوــ کا نعرہ وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔

عمر ریاض عباسی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ڈاکٹر طاہر القادری کے 600 صفحات پر لکھے گئے علمی شاہکار فتوے پر عملد ر آمد کردیا جائے تو پورے ملک میں 24گھنٹے میں انتہاپسندی اور دہشت گردی کی بیخ کنی ہوسکتی ہے۔ عمر ریاض عباسی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اب ایک کروڑ نمازیوں کی صف بندی شروع کردی ہے اور صف بندی مکمل ہونے پر نماز کھڑی ہوگی اور بوسیدہ نظام زمین بوس ہوگا جس نے 65سالوں سے غریب کی ٹیکس کی آمدنی پر شب خون مارے رکھا ہے۔ 5سال ایک دوسرے کو گالیاں دینے والے آج ایوان صدر کے الوداعی ظہرانے میں ایسے بغل گیر ہوئے جیسے صدیوں کے بچھڑے تھے۔ 5 سال ہم نے کھا یا اب تم کھائو۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے ان بھیانک سیاستدانوں کے مک مکا کا پہلے عندیہ دے دیا تھا۔ دبئی میں ہر طرف پاکستانی سیاستدانوں کے پلازے، ہوٹل، فلیٹس اور بھاری انوسٹمنٹ دیکھنے کو ملتی ہے، میاں نواز شریف کی انوسٹمنٹ (J.L.T) دبئی میں ہے اور اس ٹاور کا نام H.D.S ہے۔ اسی طرح اربوں روپے کے ہوٹلز، شاپنگ مال ان حرام خوروں کے ہیں جنہوں نے عوام کے پیسے پر شب خون مارکر رقم لندن، دبئی، سپین، سوئٹرزلینڈ، فرانس کے بینکوں میں رکھی ہے اور دوسروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ عمر ریاض عباسی نے کہا کہ اب ڈاکٹر طاہر القادری نے عوام کے شعور کے دروازے پر دستک دے دی ہے، نمازی صف بندی میں مصروف ہیں اور عنقریب ایک انقلاب کا سورج طلوع ہونے کو ہے جس کے لئے افواجِ پاکستان، عوام اور غریب نے قربانیاں دی ہیںآئیے ڈاکٹر طاہر القادری کا دست و بازو بن کر 1کروڑ نمازی تیار کریں پھر سجدہ بھی سجدہ ء شبیری نما ہوگا اور منزل قریب ہوگی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top