تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے 12 صوبائی حلقہ جات کی تنظیم سازی مکمل

فیصل آباد ( ) تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے 12 صوبائی حلقہ جات کی تنظیم سازی سربراہ کمیٹی اللہ رکھا نعیم القادری، ممبر رانا غضنفر علی، پروفیسر غلام مرتضیٰ کی زیر نگرانی مکمل ہو گی۔ ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری کے مطابق صوبائی حلقہ 61سے صدر رانا بشیر احمد خاں، ناظم حافظ محمود الحسن، پی پی62صدر رانا کرامت علی، ناظم شبیر احمد ڈوگر، پی پی63 صدر محمد ارشد گجر، ناظم محمد جاوید انصاری، پی پی 64 صدر تنویر حسین سیفی، ناظم عبدالمالک گل، پی پی65 صدر حاجی بوٹا گجر، ناظم صوفی لیاقت علی، پی پی 66 صدر حاجی نصیر احمد، ناظم میاں اکرام الحق، پی پی67 صدر سہیل مقصود، ناظم کاشف ایاز، پی پی 68 صدر شیخ سہیل سکندر، ناظم محمد رمضان نفیس، پی پی 70 صدر دلبر حسین قادری، ناظم الطاف حسین قادری، پی پی 71 صدر حافظ رب نواز انجم، ناظم غلام نبی قادری، پی پی 72 صدر طارق محمود انجم اور محمد صدیق قادری کو ناظم منتخب کیا گیا۔ نو منتخب عہدیداران نے عہد کیا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ویژن کو عوام تک پہنچانے کے لئے ہر دوازہ کھٹکھٹائیں گے اور ہم قائد اعظم کا حقیقی پاکستان بنانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وہ وقت جلد آئے گا جب پاکستان کی دھرتی پر مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع ہوگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top