برائی کو روکنے کیلئے سینہ سپر ہو جانا انقلابی تحریکوں کا طرہ امتیاز ہوتا ہے، میاں عبدالقادر

فیصل آباد ( ) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پی پی69 میں تنظیم نو ورکرز کنونشن سے جنرل سیکرٹری PAT میاں عبدالقادر، رانا غضنفر علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ انسانی گواہ ہے کہ انقلاب کبھی امیروں، جاگیرداروں اور وڈیروں کی ضرورت نہیں رہا۔ جس پیغمبر نے بھی نظام کی تبدیلی کی آواز اٹھائی اس وقت کے وڈیرے، جاگیردار اور متمول لوگوں نے مزاحمتی حربے استعمال کر کے شدت کی مخالفت کی۔ تحریک منہاج القرآن تبلیغی نہیں انقلابی تحریک ہے اس کے قیام کے ساتھ ہی انقلاب دشمن قوتوں نے اس کا راستہ روکنے کی کوشش شروع کیں جو آج تک جاری ہیں۔ برائی کو روکنے کیلئے سینہ سپر ہو جانا انقلابی تحریکوں کا طرہ امتیاز ہوتا ہے۔ اسکے کارکن مثبت قدروں کے فروغ کیلئے تن من دھن کی بازی لگا دیتے ہیں۔ ایسے کارکنوں کا تعلق اپنے سربراہ کے ساتھ انتہائی جذباتی نوعیت کا ہوتا ہے جو انہیں بڑی سے بڑی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار رکھتا ہے۔

کنونشن میں باہمی مشاورت سے صدرارشد خان لودھی، نائب صدر خالد رفیق سندھو، ناظم ملک الیاس، نائب ناظم جعفر حسین گجر کو منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر میاں امجد قادری، حاجی عباس، غلام محمد قادری، یعقوب قادری، نوازاحمد نقشبندی اور ظفر اقبال بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top