ڈاکٹر حسن محی الدین قادری صدر سپریم کونسل کے استقبال کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ جہانگیر خان عباسی

جائے ظہور اسم محمد کوٹ نجیب اللہ میں اسلامک سنٹر کا افتتاح کریں گے۔ ڈاکٹر جہانگیر خان عباسی

ہری پور ( ) تحریک منہاج القرآن کا اہم اجلاس اسلامک سنٹر میں منعقد ہوا جس میں تمام یونین کونسلز کے منہاج القرآن کے ناظمین نے شرکت کی۔ اجلاس میں 4 اکتوبر کو ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن کے استقبال و آمد کی تیاریوں پر غور کیا گیا۔ صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر جہانگیر خان عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے قائد کا شاندار استقبال کریں گے۔ پروگرام کے مطابق انہوں نے جائے ظہور اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اسلامک سنٹر کی عمارت کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ افتتاح کی تقریب میں شہر کی تمام شخصیات شریک ہوں گے۔ اجلاس میں نائب ڈویژنل امیر حاجی ارشاد بھی شریک تھے۔ اجلاس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ ، ایم ایس ایم کے عہدیداران نے بھی شرکت کی ۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر حسن کے استقبال کیلئے منہاج القرآن نے شہر بھر میں بینرز نصب کیے ہیں اور کارکنوں میں ان کی آمد پر جوش دکھائی دے رہا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top