حکومت کی 97فی صد عوام سے لقمہ چھیننے کی پالیسیاں جاری ہیں، حافظ غلام فرید

پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی روش جاری رکھ کر حکومت نے عوام دشمن پالیسیوں پر مہر تصدیق ثبت کر دی
پاکستان عوامی تحریک لاہور کے عہدیداران سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات میں گفتگو

تحریک منہاج القرآن لاہور کے ناظم حافظ غلام فرید نے کہا ہے کہ حکومت نے 100دن کے اقتدار میں 97فی صد عوام سے لقمہ چھیننے کی پالیسیاں جاری ہیں اور غریب سے جینے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی روش جاری ہے اور ہر مہینے اضافے کا ڈرامہ رچایا جاتا ہے جسے عوام مسترد کرتے ہیں۔ حکومت فوری طور پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ واپس لے اور بجائے اضافے کے قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے۔ وہ تحریک منہاج القرآن لاہور کے عہدیداران سے ضلعی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پرثناء اللہ خان، حاجی عبد الخالق، ڈاکٹر اقبال نور، الطاف رندھاوا اور طارق الطاف بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ غریبوں کے نام پراقتدار حاصل کرنے والی جماعت کے دور میں غریبوں کا ہی استحصال ہو رہا ہے۔ پٹرولیم کی مصنوعات میں اضافے کی روش جاری رکھ کر حکومت نے عوام دشمنی کی پالیسیوں پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کا کوئی پروگرام نہیں ہے جو مایوس کن امر ہے۔ محرومی اور مایوسی سے نجات کیلئے عوام کو اس فرسودہ نظام کے خلاف میدان عمل میں نکلنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کش پالیسیوں کا تسلسل مقتدر طبقے کی غلامانہ سوچ کی عکاسی کرتاہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top