جہلم: ایم ایس ایم کا یوم تاسیس

لاشیں اٹھانے والے بازؤں کی قوت سے نظام کا جنازہ اٹھانے کی تیاری کرو۔ رضی طاہر
یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ جہلم کے زیراہتمام یوم تاسیس کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ایس ایم کے نائب صدر رضی طاہر نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر ڈویژنل کوآرڈینیٹر عاصم بشیر، ضلعی کوآرڈینیٹرمدثر الرحمن، جہلم سے حنیف مصطفوی، معین افضل سمیت کثیر تعداد میں طلبہ نے اپنے کالجز اور یونیورسٹیز سے بھرپور شرکت کی۔ واضح رہے کہ اس سلسلے کے پروگرام نومبر کے آغاز تک جاری رہیں گے، جبکہ پورا ماہ ‘‘امید پاکستان طلبہ کنونشنز’’ ہوں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر ایم ایس ایم نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ طلبہ اس ملک کیلئے وہی کردار دہرائیں جو قیام پاکستان سے قبل ادا کیا تھا۔ طلبہ ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں اور انہیں اپنی ذمہ داری سے آشنا ہوتے ہوئے استحکام پاکستان کیلئے اٹھنا ہوگا۔ وطن عزیز آج مسائل کی دلدل میں پھنس چکا ہے۔ لاکھوں طلبہ ڈگریاں رکھنے کے باوجود دربدر کی ٹھوکریں اور خودسوزیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ نااہل طبقہ برسراقتدار ہے جن کا تحفظ جاگیردارانہ سیاسی نظام کر رہا ہے۔ ایم ایس ایم نے19 سالہ سفر میں اسی نظام کیخلاف طلبہ کو بیداری شعور کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے طلبہ سے مخاطب ہو تے ہوئے کہا کہ لاشیں اٹھانے والے بازؤں کی قوت سے نظام کا جنازہ اٹھانے کی تیاری کرو۔

تقریب کے آخر میں کیک بھی کاٹا گیا اور اللہ کے حضور دعائیہ کلمات پیش کیے گئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top