گوجرانوالہ: ایم ایس ایم کا یوم تاسیس

صطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گوجرانوالہ کے زیراہتمام یوم تاسیس کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جس میں ڈویژنل کوآرڈنینٹر کاسف فیاض چیمہ نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ واضح رہے کہ اس سلسلے کے پروگرام نومبر کے آغاز تک جاری رہیں گے، جبکہ پورا ماہ ‘‘امید پاکستان طلبہ کنونشنز’’ ہوں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کاشف فیاض چیمہ نے کہا کہ ایم ایس ایم گوجرانوالہ کا تنظیمی سیٹ اپ تمام یونیورسٹیز اور کالجز میں قائم ہوچکا ہے، طلبہ کے ولولے پرعزم ہیں اور وہ قائد انقلاب کی ہر کال پر لبیک کہنے کیلئے ہر دم تیار ہیں۔ انہوں نے تاسیس کے موقع پر تمام طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن تجدید عہد کا دن ہے۔

تقریب کے آخر میں کیک کاٹا گیا اور خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top