پلندری: ایم ایس ایم کا یوم تاسیس

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پلندری کے زیراہتمام یوم تاسیس کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انصارالحق سیکرٹری انفارمیشن ایم ایس ایم کشمیر نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ واضح رہے کہ اس سلسلے کے پروگرام نومبر کے آغاز تک جاری رہیں گے، جبکہ پورا ماہ ‘‘امید پاکستان طلبہ کنونشنز’’ ہوں گے۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس ایم طلبہ حقوق کے تحفظ، استحصال کے خاتمے اور فرسودہ نظام کیخلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور کشمیر کے حق خود ارادیت کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top