گوجرخان میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا عظیم الشان استقبال

گزشتہ روز جہلم میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے بعد راولپنڈی ورکرز کنونشن میں شرکت کیلئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری(چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل) جب گلیانہ موڑ گوجرخان پہنچے تو کارکنان منہاج القرآن نے جی ٹی روڈ پر ان کا والہانہ استقبال فلک شگاف نعروں اور پھولوں کی پتیوں سے کیا۔ اس موقع پر موٹرسائیکل سواروں نے گلیانہ موڑ سے گوجرخان چوک تک استقبالیہ ریلی نکالی۔ گوجرخان چوک میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اور زبردست فلک شگاف نعروں کی گونج میں کیا گیا۔ اس موقع پر نظامت کے فرائض ناظم میڈیا تحریک منہاج القرآن گوجرخان عبدالستار نیازی نے سرانجام دیئے۔ مین چوک گوجرخان میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔

شرکاء استقبال سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا کہنا تھا کہ 23 دسمبر، لانگ مارچ اور 11 مئی کے دھرنوں میں اہلیان گوجرخان کا کردار مثالی تھا۔ لانگ مارچ کا عظیم الشان استقبال کر کے اہلیان گوجر خان نے تاریخ رقم کی ہے۔ اس موقع پر احمد نواز انجم (مرکزی نائب ناظم تنظیمات پاکستان)، پیر سید صدیق حسین شاہ (امیر تحریک منہا ج القرآن گوجرخان)، تحریک منہاج القرآن گوجرخان، پاکستان عوامی تحریک گوجرخان، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گوجرخان، منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ایگزیکٹو کونسلز نے خصوصی شرکت کی۔ بعد ازاں ڈاکٹرحسن محی الدین قادری کی قیادت میں گوجرخان سے راولپنڈی ورکرز کنونشن میں شرکت کیلئے قافلہ راولپنڈی روانہ ہوگیا۔

اس سے متعلقہ فوٹو البم ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top