چکوال میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا عظیم الشان استقبال

چکوال () ڈاکٹر حسن محی الدین القادری کا جلسہ گاہ پہنچنے پر بھر پور استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر جب وہ چک بھون پہنچے اس وقت سکول کے بچوں نے گلدستے پیش کیے اور ظہرانے کے موقع پر انہوں نے تمام ضلع اور یونٹ تک کے عہدیداروں سے فردا فردا ملاقات کی۔ 23 دسمبر اور 14 جنوری کے موقع پر اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر انہوں نے اسناد اور شیلڈز تقسیم کیں اور جب وہ پنڈال پہنچے تو عوام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس دوران توقیر مغل نے پورے پنڈال کو گرمائے رکھا اور حاضرین نے نعروں کا بھر پور جواب دیا، جلد ہی انہیں خطاب کی دعوت دی گئی جس پر ماحول ایک مرتبہ پھر نعروں سے گونج اٹھا اس موقع پر انہوں نے موجودہ سیاسی حالات پر سیر حاصل پر مغز خطاب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top