ڈاکٹر طاہر القادری کی لاہور اور کوئٹہ دھماکوں کی شدید ترین مذمت
کرپٹ اور استحصالی نظام انتخاب عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور
پر ناکام ہو چکا
مصلحت کی زنجیروں سے آزاد ہو کر آ ہنی ہاتھوں سے دہشت گردی کے فتنے کا سر کچلنے کی
ضرورت ہے
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے لاہور اور کوئٹہ میں ہونیوالے بم دھماکوں کی شدید ترین مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور استحصالی نظام انتخاب عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ مصلحت کی زنجیروں سے آزاد ہو کر آ ہنی ہاتھوں سے دہشت گردی کے فتنے کا سر کچلنے کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی پاکستان کے ماتھے کا بدنما داغ ہے اسکا خاتمہ ناگزیر ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے سخت ترین اقدامات کرنا ہونگے کیونکہ ملکی تشخص اور سلامتی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان گذشتہ ایک دھائی سے دہشت گردی کی بد ترین لپیٹ میں ہے مگر ابھی تک اس کے خاتمے کا نہ عزم دکھائی دیتا ہے اور نہ ہی اقدامات۔ مقتدر طبقہ یاد رکھے عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے والے عناصر عوامی غیض و غضب سے نہ بچ سکیں گے۔
تبصرہ