سیالکوٹ: مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام آئیں دین سیکھیں کورس کا انعقاد
مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام تحصیل سیالکوٹ میں آئیں دین سیکھیں کورسز کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جس کی افتتاحی تقریب یکم اکتوبر 2013ء کو مختلف مقامات پر منعقد ہوئی۔ تقریب میں مرکزی نائب ناظم تربیت مجاہد حق نواز، محمد محمود احمد قادری، سرپرست منہاج القرآن بھڑتھ حافظ معراج احمد قادری (ساؤتھ افریقہ)، صدر تحریک منہاج القرآن بھڑتھ چوہدری محمد صفدر اور ناظم تحریک منہاج القرآن بھڑتھ حاجی جمیل احمد چشتی نے شرکت کی۔
تقریبات سے شرکاء میں دینی تعلیم کا ذوق پیدا ہواجس کے نتیجے میں مرد و خواتین کی علیحدہ کلاسز کا آغاز کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی کثیر خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ کورسز میں بنیادی اسلامی معلومات، تعلیم و تربیت، نماز بمع ترجمہ، تلاوت قرآن پاک، احادیث مبارکہ، منسون دعائیں اور دیگر اہم اسلامی تعلیمات کی بھرپور تربیت دی گئی۔
6 اکتوبر کو طلباء و طالبات کا مختصر جائزہ لیا گیا جس میں طلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر خصوصی شرکت امیر تحریک عمان راحت علی قادری، سرپرست منہاج القرآن بھڑتھ حافظ معراج احمد قادری (ساؤتھ افریقہ)، صدر تحریک منہاج القرآن بھڑتھ چوہدری محمد صفدر نے کی۔ کیمپ میں شریک خواتین وحضرات نے تحریک منہاج القرآن میں شمولیت کا اعلان کیا اور ہر گھر میں فیملی حلقات دورد قائم کرنے اور مستقبل میں مصطفویٰ انقلا ب کی جدوجہد میں بھرپور شرکت کا عزم کیا۔ اس تقریب کا اختتام اللہ کے حضور دعائیہ کلمات سے ہوا۔
رپورٹ : محمد وسیم جٹ
تبصرہ