امن و امان کی انتہائی خراب صورتحال کی وجہ سے بیرونی دنیا میں پاکستان کا امیج شدید متاثر ہو رہا ہے۔ ابرار رضا ایڈووکیٹ

سونے کاچمچ منہ میں لے کر پیدا ہونے والا بلاول کو پاکستان کے غریب عوام کے مسائل کا ادراک نہیں ہے
دہشت گردی کے ناسور سے نجات پانے کیلئے عوام موجودہ نظام کو مکمل مسترد کر کے حقیقی جمہوریت کے قیام کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ دینا ہوگا

تحریک منہاج القرآن اسلام آباد این اے 48 کے صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ نے بلاول بھٹو اور زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کل کا بچہ ہے اور اس کی پرورش یورپ کی رنگینیوں میں ہوئی ہے، سونے کا چمچ منہ میں لے کر پیدا ہونے والے بلاول کو پاکستان کے غریب عوام کے مسائل کا ادراک نہیں ہے، فقط میڈیا میں ان ہونے کے لئے ان سے بیانات دلوائے جا رہے ہیں جبکہ وہ حقیقت حال سے بے بہرہ ہے۔ انہوں نے ملک میں جاری دہشت گردی کی لہر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک کے استحکام کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک آج جن مسائل کا شکار ہے اس کے ذمہ دار سابق اور موجودہ حکمران ہیں۔

انہوں نے مختلف شہروں میں ہونیوالے بم دھماکوں اور خودکش حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی سفاکانہ کارروائیوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا امن تباہ ہو گیا ہے کسی کی جان و مال اور عزت محفوظ نہیں۔ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ انسانی جانوں کا ضیاع اب بھی ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا المیہ ہے مگر افسوس دہشت گردی کے فتنے کو کچلنے کیلئے ناہی ریاستی عزم دکھائی دیتا ہے اور نہ پلاننگ۔ امن و امان انتہائی خراب ہے جسکی وجہ سے بیرونی دنیا میں پاکستان کا امیج شدید متاثر ہو رہا ہے۔ نام نہاد جمہوری نظام انتخاب نے معاشرے کو خون میں نہلا دیا ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ عوام موجودہ نظام انتخاب کو مکمل مسترد کر کے حقیقی جمہوریت کے قیام کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کاساتھ دیں۔ دہشت گردی کے ناسور سے نجات پانے کا بس یہی راستہ ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top