لیہ: منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام بیدارئ شعور ورکرز کنونشن و عید ملن پارٹی

نوجوان کسی بھی ملک کا اہم سرمایہ ہوتے ہیں۔ کسی بھی ملک کی ترقی کا راز اس ملک کی یوتھ پر ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن یوتھ لیگ چوبارہ کے صدر سردار عتیق الرحمن قیصرانی نے چوک اعظم میں نوجوانوں کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کی جانب سے منعقدہ یوتھ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکے پاکستان کے موجودہ حالات جس میں کسی کی جان، مال، عزت و آبرو محفوظ نہیں۔ کسی کو کوئی علم نہیں کہ کل کیا ہونے والا ہے۔ نااہل حکمرانوں نے ملک تباہی کے دہانے پے پہنچا دیا ہے، ایک طرف حکمرانوں کی عیاشیاں تو دوسری طرف بھوک سے بلکتے، دھماکوں سے مرتے پاکستان کی غریب عوام ہیں جن کا کوئی بھی پرسان حال نہیں ہے۔

اس موقع پر ڈویژنل ناظم ملتان چوہدری قمر عباس دھول نے کہا کے موجودہ حکمرانوں کی عیاشی کو ختم کرنے کے لیے پاکستان کے ہر ڈویژن کو صوبہ بنایا جائے۔ 35 صوبے ہی پاکستان کے مسائل کا واحد حل ہیں۔ صوبے کا نظم و نسق چلانے کے لیے ایک ہی گورنر کافی ہے جس کا بجٹ ڈویژن کے کمشنر کے برابر ہو گا۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک چوبارہ کے صدر سید ساجد حسین شاہ بخاری نے کہا کے موجودہ نظام نمک کی کان کی مانند ہے جس میں ہیرا بھی کچھ عرصے کے بعد اپنا وجود کھو دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کے پورے پنجاب کی بجائے صرف لاہور کا وزیر اعلی بننا اس لیے پسند نہیں کیا جاتا کے اس میں لوٹ مار کے کم موقع میسر آتے ہیں۔

چوہدری محمد شاہد آرائیں نے کہا کے لوٹ مار کے اس نظام سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دیں اور ڈاکٹر طاہر القادری کی امامت میں کھڑے ہو کر نماز انقلاب ادا کریں، تا کہ ہماری آنے والی نسلیں بہتر زندگی گزار سکیں۔

اس موقع پر حاجی منشا، چوہدری خضر حیات دھول، قاری ثناء للہ باروی، ڈاکٹر ظفر محمود، عبدالرحمن، سید منتظر شاہ اور ذیشان خالد بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top