ڈنمارک: علامہ احمد رضا نقشبندی کی نانی جان کی رحلت پر اظہار تعزیت

دی ہیگ (امانت علی چوہان) گذشتہ دنوں ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ علامہ احمد رضا نقشبندی کی نانی جان قضائے الٰہی سے پاکستان میں انتقال فرما گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون

علامہ احمد رضا نقشبندی کی نانی کے انتقال کی خبر ہالینڈ کے تمام مذہبی حلقوں میں اور تنظیمی احباب میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور تمام احباب رنجیدہ ہو گئے۔منہاج القرآن دی ہیگ کے صدر خالد محمود، علامہ محمد اصغر القادری اور جملہ تنظیمی احباب نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔دریں اثنا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری (چیرمین تحریک منہاج القرآن)، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری (صدر تحریک منہاج القرآن)، خرم نواز گنڈا پور (ناظم اعلیٰ)، جی ایم ملک (ڈائریکٹر امور خارجہ)، جملہ ناظمین و سربراہان شعبہ جات اور صدر منہاجین نے بھی علامہ احمد رضا نقشبندی کی نانی جان کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور لواحقین کو صبر کی تلقین کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top