ڈنمارک : شعبہ تعلیمات (نارتھ ویسٹ) نے سیشن 2013 کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

منہاج القرآن انٹرنیشنل جہاں مسلمانان عالم کی دینی اور مذہبی راہنمائی کا فریضہ انجام دے رہی ہے وہیں تعلیم کے میدان میں بھی گرانقدر خدمات انجام دینے کا شاندار ریکارڈ رکھتی ہے۔

رقبے اور آبادی کے لحاظ سے چھوٹا ملک ہونے کے باوجود ڈنمارک میں منہاج القرآن کے چار مستقل سنٹرز مسلم بچوں کی تعلیمی و تربیت کا کام احسن طریقے سے کررہے ہیں۔ دین اسلام کی تعلیمات کے علاوہ قرآن پاک حفظ و ناظرہ،اردو زبان سکھانے کا اہتمام اور چھٹیوں کے دنوں میں مختلف اسلامی موضوعات پر مبنی شارٹ کورسز کے علاوہ نوجوان بچوں اور بچیوں کے لیے اردو اور ڈینش زبان میں مستقل بنیادوں پرکلاسز ہوتی ہیں اساتذہ میں منہاج القرآن کے سکالرز، جامعۃالازہر کے تعلیم یافتہ اساتذہ کے علاوہ مقامی اساتذہ (جن میں ایک پی ایچ ڈی ڈاکٹر بھی) شامل ہیں۔

کوپن ہیگن میں واقع نارتھ ویسٹ سنٹر میں باقاعدہ مقرر کردہ سلیبس پڑھایا جاچکا ہے اور بچے امتحانات کی تیاری میں مصروف ہیں 22 تا 27 نومبر کے دوران تحریر ی وزبانی امتحانات ہوں گے اور دسمبر کے مہینے میں تقریب تقسیم انعامات ہوگی جس میں امتحانات کے نتائج کا اعلان ہوگا، اسناد دی جائیں گی اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

رپورٹ: محمد منیر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top