لاہور منہاج القرآن ویمن لیگ کا آغوش کے بچوں کے اعزاز میں عید فیسٹیول کا انعقاد

منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے زیراہتمام عیدالاضحی کی صبح 9:00 بجے عید فیسٹیول کے نام سے آغوش کے بچوں کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی ناظمہ محترمہ راضیہ نوید نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر ناظمہ تربیت محترمہ سیدہ شازیہ مظہر، ناظمہ دعوت محترمہ سیدہ نازیہ مظہر، آفس سیکرٹری کمپوٹرآپریٹر محترمہ نبیلہ یوسف، محترمہ صائمہ، محترمہ کلثوم عبدالرحمن، محترمہ شہناز کوثر اور کوآرڈینیٹر محترم عبدالرحمن نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں محترمہ شازیہ مظہر نے بچوں کیلئے مختلف games کا آغاز کیا۔ جس میں میوزیکل چیئر، کوئز مقابلہ جات، puzzal گیمز کروائی اور جیتنے والے بچوں کو انعامات دئیے گئے۔ جہاں مختلف گیمز کا اہتمام کیا گیا وہاں کھیل کھیل میں ان کی تربیت بھی کی گئی۔ انہیں زندگی میں نظم وضبط کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔

آخر میں آغوش کے تمام بچوں میں عیدگفٹس تقسیم کئے گئے جس میں کلر پین، ڈائریاں، جومیٹری بکس، کلائی گھڑیاں، کھلونے اور کھانے کی مختلف اشیاء شامل تھیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top