تحریک منہاج القرآن کے رہنما اور ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے قریبی ساتھی راؤ اقتدار انتقال کر گئے

قل خوانی کا ختم کل انکی رہائش گاہ 8 ۔ایف بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں بعد از نماز ظہر ہو گا

تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے قریبی ساتھی راؤ اقتدار حسین انتقال کر گئے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمان درانی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں شیخ زاہد فیاض، جی ایم ملک، شمیم نمبردار، حاجی ریاض، شہزاد رسول اور حاجی ولایت قیصرنے شرکت کی۔ مرحوم کا قل خوانی کا ختم کل انکی رہائش گاہ 8 ۔ایف بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں بعد از نماز ظہر ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top