وزیراعظم کاصدر اوبامہ کے ساتھ مذاکرات میں ڈرون حملوں کا ذکر نہ کرنا قوم کے ساتھ جھوٹ اور منافقت کی انتہا ہے۔ قاضی فیض الاسلام

ڈاکٹر طاہرالقادری نے صدر اوبامہ اور وزیراعظم پاکستان کا مشترکہ مذاکرات کا مسودہ میڈیا کے سامنے پیش کر کے وزیراعظم کے جھوٹ کا پول کھول دیا ہے
ڈرون حملے روکنے پر کوئی بات نہیں کی، عوام کو مذید بے وقوف نہ بنایا جائے
نوجوان ڈاکٹر طاہرالقادری کی نماز انقلاب کی صف میں شامل ہوکر ملک میں حقیقی تبدیلی کے لئے اپنا کردار ادا کریں

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض الاسلام نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کا صدر اوبامہ کے ساتھ مذاکرات میں ڈرون حملوں کا ذکر تک نہ کرنا قوم کے ساتھ جھوٹ اور منافقت کی انتہاہے۔ قوم کے ساتھ مسلسل جھوٹ بولا جا رہا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری صدر اوبامہ اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا مسودہ میڈیا کے سامنے پیش کر کے وزیراعظم پاکستان کے جھوٹ کاپول کھول دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی، انچارج میڈیا سیل مصطفی خان، میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، ضلعی صدر عوامی تحریک راولپنڈی ملک افضل، ملک طاہر جاوید، شمریز اعوان، ممبر میڈیا سیل اختر راجہ اور قاری منہاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے حکومت پاکستان کی رضامندی کے ساتھ ہو رہے ہیں۔ حکمران جھوٹ بول کرقوم کو مذید بے وقوف نہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد ڈاکٹر طاہرالقادری انقلاب کی کال دینے والے ہیں جس دن ڈاکٹر طاہرالقادری انقلاب کی کال دیں گے اس دن اقتدرا کے نشے میں بدمست حکمرانوں کا بسترگول کر دیا جائے گا اور لٹیرے ملک چھوڑکر بھاگ جائیں گے۔ ملک میں امن قائم ہوگا۔ غربت، بے روزگاری، لاقانونیت، دہشت گردی اور انتہاپسندی کاخاتمہ کر دیا جائے گا۔ ملک میں ایک نیا مساوی نظام نافذ ہوگا جس کے تحت غریب اور امیر کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلے کو ختم کردیا جائے گا، مساوی نظام تعلیم نافذ ہوگا، ملک میں35 صوبے بنا کر اختیارات کو حقیقی معنوں میں نچلی سطح تک منتقل کیاجائے گا اور پاکستان ایک عظیم ملک بن کر دنیا کے نقشے پر نمودار ہوگا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ قوم کے نوجوان ڈاکٹر طاہرالقادری کی نماز انقلاب کی صف میں شامل ہوکر ملک میں حقیقی تبدیلی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top