غم حسین میں رونا عبادت ہے جبکہ پیغام حسین میں عظمت و رفعت کا راز مضمر ہے۔ علامہ صادق قریشی
شہید کربلا امام عالی مقام کا راستہ اپنانے کی ضرورت ہے اور یہی کامیابی کا راستہ ہے
تحریک منہاج القرآن کے نائب امیر تحریک علامہ صادق قریشی نے کہا ہے کہ غم حسین میں رونا عبادت ہے جبکہ پیغام حسین علیہ السلام میں عظمت ور فعت کا راز مضمر ہے۔ واقعہ کربلا کوئی عام سانحہ نہیں، نہ ہی یہ اقتدار کی جنگ تھی۔ کربلا حق و باطل کا معرکہ تھا۔ روشنی اور تاریکی کی ایک دوسرے کے مقابل صف آرائی تھی جس کا نتیجہ یزید کی ابدی شکست ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
علامہ صادق قریشی نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں امت مسلمہ میں اتحاد و یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ شہید کربلا امام عالی مقام کا راستہ اپنانے کی ضرورت ہے اور یہی کامیابی کا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں پھر پیغام حسین کو سمجھنے اور پھیلانے کی ضرورت ہے۔
تبصرہ