لودہراں: ڈاکٹر محمد طاہر القادری مذہبی اور مسلکی تنگ نظری کے خلاف پوری دنیا میں بھرپور آواز بلند کر رہے ہیں۔ علامہ ارشاد حسین سعیدی

لودہراں: مجدد اپنی صدی کے تقاضوں کے مطابق اسلام کی روشنی امت تک پہنچاتا ہے۔ تجدیدی کام کرنے والے سے علمی اختلاف کا ہونا ہر دور میں معمول رہا ہے۔ خرابی تب ہوتی ہے جب علمی اختلاف کو ذاتی مخالفت بنا لیا جائے۔ احیائے اسلام کے لیے علماء کرام کو فروعی اختلافات کو نظر انداز کر کے اتحاد امت کی راہ ہموار کرنا ہوگی۔ مسلکی اور مذہبی ہم آہنگی کے لیے ضروری ہے کہ اختلاف رائے کو کھلے دل سے تسلیم کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید مفتی ارشاد حسین سعیدی نے تحریک منہاج القرآن میں شمولیت اختیار کرنے والے علماء کرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اس صدی کے مجدد ہیں۔ انہیں دنیا اسلام کا حقیقی وکیل تسلیم کرتی ہے۔ وہ مذہبی اور مسلکی تنگ نظری کے خلاف پوری دنیا میں بھر پور آواز بلند کر رہے ہیں۔ان کی دینی اور ملی خدمات نے اسلام کی نشاۃ ثانیہ کی راہ ہموار کر دی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ علماء کرام علم و عمل کی طاقت سے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی فکر کو قوم کے ہر ہر فرد تک پہنچائیں۔

اس موقع پر منہاج القرآن علماء کونسل کی تنظیم سازی بھی ہوئی جس میں علامہ پیر حبیب اللہ سراجی سرپرست، علامہ فخر الدین چشتی امیر، علامہ نصیر احمد بابر صدر، قاری اسداللہ نائب صدر، علامہ قاری محمد فیاض ناظم، قاری غلام یٰسین ناظم دعوت، قاری اللہ بخش ناظم مالیات، علامہ قاری محمد اصغر چشتی ناظم نشر و اشاعت، قاری محمد عابد ناظم ممبر شپ منتخب ہوئے۔

تقریب میں مولانا حاجی محمد، علامہ حق نواز، قاری محمد اصغر، ماسٹر محمد حفیظ، سید حنیف شاہ، قاری اللہ دتہ مہروی، قاری عبدالمجید، قاری رمضان فخری، قاری محمد طارق، علامہ طالب حسین، قاری اقبال حبیب، قاری ذوالفقار القادری، قاری فیاض، علامہ مصور علی قدوسی، قاری اعجاز، قاری حنیف، قاری سلیم، قاری اللہ دتہ، سید عثمان شاہ، قاری عبدالمجید، ملتان ڈویژن کے ناظم علامہ چودھری قمر عباس دھول، راو محمد اسحق چودھری عبدالغفار اور رانا محمد ظاہر کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی۔ اختتام پر اللہ کے حضور خصوصی دعا پیش کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top