آزاد کشمیر: تحریک منہاج القرآن کا مشاورتی اجلاس

تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر کی مشاورتی کونسل کا اجلاس راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ منہاج القرآن آزادکشمیر کے تمام اضلاع اور تحصیلات کے عہدیداران کی کثیر تعداد نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت احمد نواز انجم نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات منہاج القرآن انٹر نیشنل نے کی جبکہ جموں و کشمیر عوامی تحریک کو آرڈینیشن کونسل کے سربراہ سردار اعجاز احمد سدؤزئی اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ آزاد کشمیر کے صدر انصر بشیر ایڈووکیٹ نے اجلاس میں خصو صی شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاو ت قرآن پاک سے محمد عرفان صدیقی نے کیا، جبکہ بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نعت شاہد محمود بٹ نے پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ بعد ازاں تمام شرکائے اجلاس کو مرکز کی طرف سے ریلیز کردہ خصوصی سی ڈی" اے انقلابی ساتھیو بڑھتے چلو" دکھائی گئی اور ناظم کشمیر حافظ احسان الحق نے اجلاس کا ایجنڈہ پیش کیا۔

ـََ

اجلاس کے ایجنڈہ میں آزادکشمیر کی ریاستی تنظیم کی تنظیم نو کے سلسلہ میں سابقہ تنظیم کو احمد نواز انجم نے تحلیل کرتے ہوئے نئی تنظیم سازی کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد منہاج القرآن آزاد کشمیر کی تنظیم نوکے سلسلہ میں تمام شرکاء اجلاس سے مشاورت کے بعد منہاج القرآن آزاد کشمیر کے ریاستی تنظیمی باڈی کو حتمی شکل دی گئی جس کے مطابق سید ابرار سرور شاہ کو امیر آزاد کشمیر، حافظ احسان الحق کو ناظم کشمیر، ظفر اقبال طاہر سینئیر نائب امیر کشمیر، سردار نجم الثاقب نائب امیر کشمیر، سید محمد اسحاق نقوی نائب امیر کشمیر، نائب ناظم کشمیر محمد امتیاز، ناظم نشر و اشاعت کشمیرعرفان محمود مغل قادری، نائب ناظم نشر و اشاعت کشمیر اعجاز احمد خان، ناظم مالیات آزاد کشمیر سجاد احمد ملک، ناظم دعوت علامہ جمیل احمد زاہد اور ناظم تربیت محمد عتیق یاسرکے نام شامل ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احمد نواز انجم نے منہاج القرآن کے سابقہ تنظیمی عہدیداران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے مصطفوی مشن کے فروغ، مصطفوی انقلاب کی منزل کے حصول کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پاکستان میں حقیقی تبدیلی، پرامن اور سبز انقلاب کے لئے کارکنان کو جو ایک کروڑ انقلابی جانثاران کی تیاری کا جو ہدف مصطفوی کارکنان کو دیا ہے اس کے حصول کے لئیے اپنی جدوجہد کو تیز کر دیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top