پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی جماعت اسلامی کے امیر منور حسن کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت

آئی ایس پی آر کی جانب سے جماعت اسلامی سے وضاحت مانگنے کے مطالبے کو پوری قوم کی آواز سمجھتے ہیں
پاکستان عوامی تحریک پاک فوج کے خلاف ایسے گمراہ کن بیانات کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتی ہے
قوم کو جان لینا چاہئیے کہ قیام پاکستان کے مخالفین کے عزائم اب کھل کر سامنے آگئے ہیں
امیرجماعت اسلامی منور حسن کابیان شہداکی توہین ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور نے جماعت اسلامی کے امیر منور حسن کے قوم کوگمراہ کرنے والے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان پر آئی ایس پی آر کے ردعمل کو انتہائی بروقت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج قوم کی جغرافیائی سرحدوں کی محافظ تو ہے ہی مگر پاک فوج نے ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت میں بھی ہمیشہ اہم کرداراداکیا ہے، پاک فوج نے وطن عزیز کے دفاع کو باوقار اندازمیں مضبوط تر بنایا ہے۔ پاج فوج کے آفیسرز اور جوانوں کی قربانیاں قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، قوم کو پہچاننا ہوگا کہ دفاعی ادارے کی قربانیوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے اس ملک میں کس زہریلی فکر کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں، قوم کو جان لینا چاہیے کہ قیام پاکستان کے مخالفین کے عزائم اب کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

خرم نوازگنڈاپور نے کہا کہ قوم کاہر فرد فوج کے وفادارانہ اور مثبت کردار پر گرد اڑانے کے مذموم عمل پر تشویش میں مبتلا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں، مساجد، امام بارگاہوں، مارکیٹوں اور جنازوں پر حملے کرنے والے سفاک دہشت گردوں کو پاک فوج کی قربانیوں پر فوقیت دینے اور دہشت گردوں کو شہید قرار دینے والوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک پاک فوج کے خلاف ایسے گمراہ کن بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور آئی ایس پی آر کی جانب سے جماعت اسلامی سے اس کی وضاحت مانگنے کے مطالبے کو پوری قوم کی آواز سمجھتی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top