انقلاب کے سفر کا نقطہ آ غاز ہو چکا اب یہ نقطہ انتہا تک ضرور پہنچے گا، ڈاکٹر حسن محی الدین القادری

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی امامت میں نماز انقلاب قائم ہونے والی ہے
منہاج القرآن یوتھ لیگ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کا ہر اول دستہ ہے۔ شیخ زاہد فیاض
منہاج القرآن یوتھ لیگ کی یوتھ پارلیمنٹ کے اجلاس سے مقرریں کا خطاب

چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا ہے کہ سفر انقلاب زندگی عام سفروں جیسا کبھی نہ تھا نہ ہوگا اور نہ ہو سکتا ہے۔ یہ کاروان انقلاب عام کارواں جیسا ہے نہ اسکی منزل عام منزل جیسی ہے۔ انقلاب کے اس سفر کا نقطہ آ غاز ہو چکا اب یہ نقطہ انتہا تک ضرور پہنچے گا۔ سمجھدار لوگ وہی ہوتے ہیں جو اچھی طرح اور پوری تیاری کے ساتھ چلتے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی امامت میں نماز انقلاب قائم ہونے والی ہے۔ ان شاء اللہ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوان اگلی صفوں میں ہونگے اور سلام پھیرنے تک ہر نوجوان استقامت کا پہاڑ بن کر کھڑا ہو گا۔ نا اہل حکمران جان لیں کہ اب انکو تحفظ دینے والا نظام خشک تنکوں کی طرح بہہ جائے گا اور انقلاب کے بعد ملک میں حقیقی جمہوریت کا قیام ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کی یوتھ پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یوتھ پارلیمنٹ کے اجلاس میں سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، ہزارہ اور جنوبی پنجاب سمیت ملک کے مختلف اضلاع اور تحصیلات سے یوتھ پارلیمنٹ کے سینکڑوں ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں یوتھ لیگ کے صدر شعیب طاہر، عتیق چودھری، حافظ وقار اور یوتھ لیگ کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض نے یوتھ پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ لیگ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کا ہر اول دستہ ہے۔ آج مخالفت کرنے والے بھی قائد تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کو جاننے لگے ہیں اور یہ کہنے پر مجبور ہو چکے ہیں کہ ڈاکٹر طاہر القادری ٹھیک کہتے تھے۔ ایک کروڑ سے زائد نمازی تیار ہو چکے ہیں بس ہمیں ان تک پہنچنا ہے۔ مصطفوی انقلاب کی منزل قریب ہے اور ڈاکٹر طاہر القادری کی امامت میں نماز انقلاب قائم ہونے والی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top