ہالینڈ: دی ہیگ میں شہادت امام عالی مقام کانفرنس 17 نومبر کو منعقد ہوگی

دی ہیگ ہالینڈ (امانت علی چوہان) محرم الحرام کا مہینہ شروع ہوتے ہی ہر مسلمان کا دل واقعہ کربلا کے شہداء کی یاد میں غمگین ہو جاتا ہے اور ہر طرف ان عظیم شہداء اسلام کی یاد میں ہر طرف یاحسین رضی اللہ عنہ کی صدائیں بلند ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔ تاریخ اسلام میں کربلا کے پاک شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے اور یورپ میں نوجوان نسل کو اس عظیم قربانی سے اگاہ کرنے کے لئے منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ نے مورخہ 17 نومبر بروز اتوار دوپہر 13.00 بجے شہادتِ امامِ عالی مقام کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے یہ پروگرام منہاج القرآن دی ہیگ کے نئے مرکز کے وسیع اور خوبصورت ہال میں ہوگا۔ کانفرنس میں خصوصی خطاب علامہ حافظ نذیر احمد القادری کا ہوگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top