کینیڈا: عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس

منہاج القرآن ویمن لیگ کینیڈا کے زیر اہتمام مورخہ 27 اکتوبر 2013 کو جامع مسجد المصطفیٰ میی ساما کینیڈا میں عظیم الشان عشق مصطفی صلی االلہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ٹورنٹو اور دیگرمقامات سے آئی خواتین نے شرکت کی۔

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاریہ ثناء شفیق نے حاصل کی۔ عرفان القرآن سے ترجمہ کی سعادت منہاج سسٹر لیگ کی آمنہ نذیر نے حاصل کی۔ بعد ازاں منہاج القرآن نعت کونسل کی سسٹر شبانہ مغل اور سسٹر سیما رازی نے حمد باری تعالیٰ پیش کی اور اپنے مخصوص انداز میں آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ نقابت کے فرائض سسٹر مسرت مغل اور سسٹر رقیہ تصور نے انجام دیئے۔

عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں برطانیہ سے تشریف لائی ہوئی مشہور ومعروف سکالر مس فائزہ قادری نے عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر آسان زبان میں پر مغز، جامع اور مدلل خطاب کیا۔ قرآن وحدیث کی روشنی میں انہوں نے رسول اکرم کی شان بیان کی۔ کانفرنس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے میلاد پاک کے حوالہ سے خصوصی کلپ دکھائے گئے۔ اس کے بعد منہاج نعت کونسل کی سسٹرز نے درود وسلام کا نذرانہ پیش کیا۔

رپورٹ: سیدہ رضیہ تصور

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top