وہاڑی: منہاج القرآن یوتھ لیگ کی تنظیم نو

تحریک منہاج القرآن وہاڑی کے زیراہتمام  بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر ضلعی صدر اقبال یوسف اور ضلع ناظم محمد اقبال شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اس ملک کا سرمایہ ہیں اورانہیں ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی آواز کو گھر گھر تک پہنچانا ہو گا تاکہ اس ملک سے ظالم نظام کا خاتمہ ہو، پرامن جدوجہد کے ذریعے وطن عزیز میں مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع ہو۔

کنونشن میں تحریک منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل میلسی کی تنظیم نو بھی  کی گئی جس میں صدر محمد آصف میلسی، نائب صدر رزاق چاندگڑھا موڑ، جنرل سیکرٹری عبدالروف محمد شاہ، سیکٹری انفارمیشن محمد اسماعیل، سیکرٹری سوشل میڈیا ناصر علی محمد شاہ، سیکرٹری فنانس عدیل خان ٹبہ سلطان پور منتخب ہوئے۔ اختتام پر اللہ کے حضور ملک و قوم کی سلامتی کےلیے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top