سیالکوٹ: پیغام امام حسین کانفرنس، پہلا دن

تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیر اہتمام تین روزہ امام حسین (علیہ السلام) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت راشد محمد باجوہ صدر تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ نے کی، جبکہ محمد سلیم بٹ چیئرمین MDF ضلع سیالکوٹ نے خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد عرفان الحق نے حاصل کی۔ کانفرنس میں منہاج القرآن کے رفقاء اور عہدیدران کے علاوہ علاقہ بھر سے کثیر تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے شاگرد رشید شیخ الاسلام علامہ شمیم سرور قادری نے کہا کےہمارا سفر سوئے کربلا ہے۔ ہمارا قافلہ حسینی قافلہ ہے جو باطل قوتوں سے ٹکرا تو سکتا ہے مگر ان کے آگے کسی صورت جھک نہیں سکتا۔ دین کی سربلندی کے لئے امام عالی مقام رضی اللہ عنہ نے اپنے اہل و عیال کے ساتھ میدان کربلا میں جو تاریخ رقم کی وہ اپنی مثال آپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جو بیدارئ شعور کی تحریک شروع کی ہے وہ باطل اور یزیدی قوتوں کے خلاف ہے۔ پاکستان میں مصطفوی انقلاب کا سویرا ان شاءاللہ جلد طلوع ہوگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top