سیالکوٹ: پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس، تیسرا دن
سیالکوٹ (10 نومبر 2013)، تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیر اہتمام تین روزہ امام حسین (علیہ السلام) کانفرنس کے تیسرے روز کی صدارت راشد محمد باجوہ صدر تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ نے کی جبکہ ساجد محمود بھٹی زونل نگران تحریک منہاج القرآن نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری حبیب اللہ چشتی نے حاصل کی، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد عرفان الحق نے حاصل کی۔ کانفرنس میں منہاج القرآن کے رفقاء اور عہدیدران کے علاوہ علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم دعوت صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے کہا کے حضرت امام حسین علیہ السلام کی سیرت سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ وقت کے ظالم اور جابر حکمرانوں کے آگے کبھی سرتسلیم خم نہ کریں اور طاغوتی طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔ موجودہ حالات بھی متقاضی ہیں کہ ہم اس کرپٹ اور ظالمانہ نظام جس نے غریب کے حقوق غصب کیے ہوئے ہیں، کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔ امام حُسین علیہ السلام کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے یزیدی طاقتوں کو للکاریں تاکہ وطن عزیز کو ان سے نجات دلائی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جاری نظام سیاست و انتخابات یزیدی ہے جسے حسینی کردار کے ذریعے ختم کرنا ہوگا۔ مجدد رواں صدی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری پیغام حسین کا علم اٹھا کر اس یزیدی نظام کو للکار چکے ہیں۔ پاکستان میں مصطفوی انقلاب کا سویرا ان شاءاللہ جلد طلوع ہوگا۔
تبصرہ