کراچی: منہاج القرآن ویمن لیگ کا پیغام امام حسین (علیہ السلام) کانفرنس کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ اور ایم ایس ایم سسٹرز لیاری ٹاؤن (کراچی) کے زیراہتمام 12 نومبر کو پیغام امام حسین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا بعد ازاں حضرت امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں منقبت پیش کی گئی۔ اس موقع پر رابعہ انور ناظمہ تربیت کراچی ڈویژن، مس انیلہ ناظمہ دعوت کراچی ڈویژن، ریحانہ جاوید ناظمہ لیاری ٹاؤن کراچی اور جنت مصطفوی صدر ایم ایس ایم سسٹرز نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض رضوانہ شاہد ناظمہ تربیت لیاری ٹاؤن نے سرانجام دیے۔ کانفرنس میں پیغام امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خصوصی خطاب سنایا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top