یونان: علامہ نور احمد نور کا دورہ یونان

یونان (مرزا امجد جان) محرم الحرام کے سلسلے میں شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ڈائریکٹر منہاج القرآن ناروے علامہ نور احمد نور دس دن کے دورے پر یونان میں تشریف لا رہے ہیں ان کے اس دورے میں محرم الحرام، اہل بیت اطہاررضوان اللہ علیھم اجمعین اور شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کے موضوع پر منہاج القرآن کے مراکز پر خطابات اور تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں24 نومبردن 2 بجے مرکز منہاج القرآن (اتھاکیس 63ریندی )یونان میں سالانہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس کا اہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی طرف سے خصوصی طور پر کیا گیا ہے علامہ نور احمد نور کے محرم الحرام کے سلسلے میں پروگرامز کا مکمل شیڈول اگلے ہفتہ کو پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے آپ سب احباب تک پہنچا دیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top