مردان: تحریک منہاج القرآن کا تنظیمی اجلاس

تحریک منہاج القرآن مردان کے زیراہتمام پروفیسر محمد بخت زمان کی زیر صدارت تنظیمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد جنیداللہ نے حاصل کی، جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد علی شاہ نے حاصل کی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک خیبرپختونخواہ کے سربراہ خالد درانی اور علامہ پیر سجاد علی شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کا ایجنڈا خلیل الرحمٰن نے پیش کیا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر محمد بخت زمان نے تحریک منہاج القرآن میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکباد دی اور شرکاء کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے مصطفوی مشن کے فروغ، مصطفوی انقلاب کی منزل کے حصول کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پاکستان میں حقیقی تبدیلی، پرامن اور سبز انقلاب کے لئے مصطفوی کارکنان کو ایک کروڑ انقلابی جانثاران کی تیاری کا جو ہدف دیا اس کے حصول کے لیے کارکنان کو اپنی جدوجہد کو تیز کرنا ہوگا تاکہ وطن عزیز میں مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع ہو سکے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top