فاروق آباد: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پیغام امام حسین (علیہ السلام) کانفرنس

تحریک منہاج القرآن فاروق آباد کے زیراہتمام تین روزہ پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس کا دوسرا پروگرام جامع اویسہ رضویہ نوکھر قدیم فاروق آباد میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، بعد ازاں حضرت امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں منقبت پیش کی گئی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیداران کے ساتھ ساتھ مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں خصوصی خطاب علامہ یاسین قادری نے کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top