حیدرآباد: منہاج یوتھ لیگ کا تنظیمی اجلاس

حیدرآباد () منہاج یوتھ لیگ تحصیل لطیف آباد کا ایک اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژنل ناظم محمد شہزاد قریشی، صدر منہاج یوتھ لیگ حیدرآباد سید مبشر شاہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مصطفوی کارکن سازی مہم اور مصطفوی انقلاب کا پیغام گھر گھر پہنچانے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا اور چند اہم فیصلے بھی کیے گئے۔

ڈویژنل ناظم محمد شہزاد قریشی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہیں سبز انقلاب کے لئے کاوشیں کرنے پر سراہا اور کہا کہ ان شاء اللہ بہت جلد یزیدی نظام کی سیاہ رات حسینی آفتاب کی کرن سے رفو ہو جائے گی بعد ازاں تحریک انصاف کے کئی عہدیداران نے منہاج یوتھ لیگ میں شمولیت کا اعلان بھی کیا اور مصطفوی انقلاب کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کا عہد کیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر منہاج یوتھ لیگ حیدرآباد سید مبشر شاہ نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو شیخ الاسلام کے قافلہ حسینی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top