پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد حلقہ این اے 48 کی تنظیم نو ریاست علی خان صدر منتخب

پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد حلقہ این اے 48 کی تنظیم نو ہوئی جس کے مطابق ریاست علی خان صدر، ملک انصار جنرل سیکرٹری، نائب صدر احمد یار گوندل، نائب صدر نعیم طارق، نائب صدر فاروق بٹ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل احسان اللہ ایڈووکیٹ، سیکرٹری اطلاعات شمریز اعوان کو منتخب کر لیا گیا۔ تنظیم نو کے بعد صدر پاکستان عوامی تحریک ریاست علی خان نے کہا کہ ہم ڈاکٹر طاہر القادری کے مشن کو آگے بڑھانے میں اپنی بھرپور توانائیاں صرف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہرکوئی کہہ رہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا ایجنڈا حق پر مبنی ہے۔ موجودہ مسائل کا حل بھی انہی کے ایجنڈے پر عملدرآمد سے ممکن ہے۔ موجودہ سیاسی نظام اس ملک کو تباہی اور بربادی کی طرف لے کر جا رہا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کرپٹ نظام کو سمندر برد کر دیا جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top