ہالینڈ: منہاج القرآن دی ہیگ میں جمعۃ المبارک کے خطبات میں فضائل اہل بیت بیان کئے جائیں گے

دی ہیگ ہالینڈ (امانت علی چوہان) منہاج پریس ریلیز کے مطابق بائیس نومبر بروز جمعۃ المبارک سے نمازِ جمعہ کے خطبات میں فضائل اہل بیت کے بیان کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔ فضائلِ اہل بیت کو بیان کرنے کے لئے سفیر عالم منہاج القرآن علامہ حافظ نذیر احمد القادری صاحب خصوصی طور ہر جمعہ کو مرکز منہاج القرآن دی ہیگ تشریف لائیں گے۔ پریس ریلیز میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ ان اسپیشل خطبات کو سننے کے لئے دی ہیگ اور نواحی علاقوں کے مسلمان بھرپور شرکت کریں گے اور فضائلِ اہل بیت کے بیان سے اپنے دلوں میں ایمان کو تازگی بخشیں گے۔ یاد رہے کہ نمازِ جمعہ کا خطبہ یعنی فضائل اہل بیت کا بیان ایک بجے شروع ہو جایا کرے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top