کویت: طلعت محمود (نائب ناظم کویت) کے سسر کی وفات پر اظہار تعزیت

لاہور(محمد وسیم افضل) گذشتہ دنوں منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے نائب ناظم طلعت محمود کے سسر محمد شبیر بھٹی پاکستان میں انتقال کرگئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک، مرکزی قائدین ودیگر سٹاف ممبران نے طلعت محمود سے ان کے سسر کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ جی ایم ملک نے اپنے تعزیتی بیان میں فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کہ مرحوم نیک پارسا پرہیزگار متقی اور آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سچے عاشق رسول تھے۔ جہاں ان کی وفات اہل خانہ کے لئے باعث رنج وغم ہے وہیں ہمارے لئے بھی دکھ اور افسوس کا باعث ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top