متحدہ عرب امارات: سید عدیل شاہ کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت
لاہور (محمد وسیم افضل) گذشتہ دنوں منہاج القرآن انٹرنیشنل شارجہ کے نائب ناظم سید عدیل شاہ کی اہلیہ پاکستان میں انتقال کرگئیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک، مرکزی قائدین ودیگر سٹاف ممبران نے سید عدیل شاہ سے ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ جی ایم ملک نے اپنے تعزیتی بیان میں سید عدیل شاہ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مرحومہ نیک پارساپرہیزگار متقی اور آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سچی عاشق رسول تھیں۔ جہاں ان کی وفات اہل خانہ کے لئے باعث رنج وغم ہے وہیں ہمارے لئے بھی دکھ اور افسوس کا باعث ہے۔ یقینا ان کا نعم البدل کوئی نہیں مگر ان کے لواحقین کی طرف سے کئے جانے والے نیک اعمال اور ان کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کی جانے والی محافل ان کے درجات کی بلندی کا باعث بنیں گی۔
علاوہ ازیں ان کے آبائی شہر لالہ موسیٰ کے تنظیمی وتحریکی ذمہ داران نے وفد کی صورت میں مرکز کی طرف سے سید عدیل شاہ کی اہلیہ کے جنازہ میں شرکت کی اور ان سے اظہار تعزیت بھی کیا اور مرکزی قائدین کے دکھ بھرے جذبات پہنچائے۔
تبصرہ