کوئٹہ: تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران کی مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات سے ملاقات

تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کوئٹہ سفر انقلاب میں ایک کروڑ نمازیوں کی تیاری اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے پیغام کو مؤثر شخصیات تک پہنچانے کے لیے مصروف ہے۔ اس سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ کوئٹہ اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران نے کوئٹہ کی مختلف شخصیات سے ملاقات کی، جس میں پشتون قومی تحریک کے قائد رفیق پشتون اور جامعہ اسلامیہ نوریہ ٹرسٹ کوئٹہ کے مہتمم علامہ مختار احمد حبیبی قادری سے ملاقات کی۔

ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن کوئٹہ صفدر اقبال نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی امامت میں نماز انقلاب قائم ہونے والی ہے۔ آپ نے ہمشہ مذہبی، مسلکی، لسانی، تنگ نظری کے خلاف پوری دنیا میں بھرپور آواز بلند کی ہے۔ آپ رواں صدی کے مجدد ہیں اور تجدیدی کام کرنے والے سے علمی اختلاف ہر دور میں رہا ہے۔ خرابی تب ہوتی ہے جب علمی اختلاف کو ذاتی مخالفت بنا لیا جائے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ علماء کرام، پیران کرام اور سیاسی و سماجی شخصیات مل کر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی فکر کو عوام کے ہر ہر فرد تک پہنچائیں۔

پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی صدر ڈا کٹر اشتیاق حسین نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو دنیا اسلام اپنا حقیقی وکیل تسلیم کرتی ہے۔ ان کی دینی اور علمی خدمات نے اسلام کی نشاۃ ثانیہ کی راہ ہموار کردی ہے۔

ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن کوئٹہ اورنگ زیب نے کہا کہ ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت کھڑی ہونے کی دیر ہے یہ استحصالی نظام خس وخاشاک کی طرح بہہ جائے گا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری وہ مرد حر ہیں جو ملک کو مثبت تبدیلی سے ہمکنار کر کے پوری قوم کے قائد کہلائیں گے۔

اس موقع پر محترم جناب رفیق پشتون اور علامہ مختار احمد حبیبی قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی دینی اور علمی خدمات کا اعتراف کیا اور اس سفر انقلاب میں شامل ہونے اور ہر طرح کا تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top