ساؤتھ کوریا: منہاج القرآن کے زیراہتمام شہادت امام حسین (علیہ السلام) کانفرنس کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 10 نومبر2013 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر شیوا میں شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں گردونواح سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت حافظ مبین نے حاصل کی، آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت مردان علی قادری، مٹھو قادری اور دیگر نعت خوانوں نے پیش کئے۔ نقابت کی فرائض حافظ محمد طاہر نے ادا کئے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے فلسفہ شہادت امام حسین پر روشنی ڈالی اور اہلبیت کے مصائب بیان کئے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا کسی مسند یا دولت کے حصول کے لئے نہیں بلکہ حق اور باطل کے درمیان تفریق کا فیصلہ تھا۔ یہی وجہ ہے کہ آج حق کا نام بلند ہے اور باطل (یزید) لعین ہے۔

کانفرنس کے اختتام پر اجتماعی طور پر درود وسلام پیش کیا گیا اور ختم غوثیہ کے بعد دعا ہوئی اور جملہ شرکاء میں لنگر حسینی بھی تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: محمد فاروق

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top