بزنس کمیونٹی فرانس کے اعزاز میں عشائیہ تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے جانب سے 20 نومبر 2013 کو پیرس کے نواح شمپینی سرمارین رائیل پرنس ریسٹورنٹ میں فرانس کی بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں گرینڈ عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی منہاج ڈویلپمنٹ فنڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی تھے۔

ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے منہاج ایجوکیشن سٹی کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے منہاج القرآن کے فلاحی منصوبہ جات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے منہاج ایجوکیشن سٹی کے قیام، خدوخال، اور اغراض و مقاصد پر تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ عشائیہ میں فرانس کے معروف مذہبی سکالر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم بھی موجود تھے۔ بزنس کمیونٹی فرانس کے نمائندوں نے ڈاکٹر رحیق احمد کی بریفنگ کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ منہاج القرآن عالمی سطح پر اتحاد امت اور فلاحی منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات کو سراہا۔

رپورٹ: راؤ خلیل احمد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top