حیدر آباد: تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران کا گلوبل پیس اینڈ یونیٹی کانفرنس پر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو خراج تحسین

تحریک منہاج القرآن کے ڈویژنل ناظم محمد شہزاد قریشی، ضلعی ناظم امیر محمد یونس القادری، منہاج یوتھ لیگ کے صدر سید مبشر شاہ، پاکستان عوامی تحریک کے صدر نعیم قریشی، جنرل سیکرٹری محمدنایاب انصاری و دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں گزشتہ روز ہونے والی گلوبل پیس اینڈ یونیٹی کانفرنس لندن سے قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطاب پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اس کانفرسن سے اپنے خطاب کے ذریعے اسلام کے پرامن چہرے کو دنیا کے سامنے پیش کر کے غیر مسلم افراد کو یہ پیغام دیا ہے کہ اسلام بطور دین ایک ضابطہءِ حیات ہے جو عالمی امن کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ آج جو چہرہ اسلام کا مغرب کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے وہ خود ایک اسلام کے خلاف عالمی سازش ہے اور اس کے آلہ کار پاکستان میں ہی موجود عناصر ہیں جو اپنے کردار و عمل سے دین اسلام کا چہرہ مسخ کرنے کی جسارت کر رہے ہیں۔ ایسے عناصر نہ دین کے دوست ہیں نہ پاکستان کے بلکہ وہ اپنے مخصوص ایجنڈے کی تکمیل کے لئے پوری دنیا میں اسلام کا نام لے کر دنیا کا امن تہہ و بالا کر کے اسلام کو بطور دین نقصان پہنچا رہے ہیں۔

ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اس کانفرنس کے ذریعے عالمی امن کے نام نہاد ٹھیکیداروں کو بھی پیغام دیا ہے کہ وہ اسلام کے خلاف ہونے والی سازش سے خود کو علیحدہ کر کے اسلام کے عالمی امن کے پیغام کو عام کریں اور اس کو ایسے دہشت گرد عناصر سے خود علیحدہ کریں تاکہ دنیا کے امن کو تہہ و بالا ہونے سے بچایا جا سکے۔

تحریک منہاج القرآن آج اپنے پروگرام کے ذریعے پاکستان میں مصطفوی انقلاب کے بپا کرنے کے لئے عوام کو پرامن جدوجہد کے لئے تیار کر رہی ہے کیونکہ موجودہ سیاسی و مذہبی قیادتیں پوری قوم کو کنفیوژن کا شکار کر کے ملک و قوم کے مستقبل سے مایوس کر رہی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top