ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیام امن، بین المذاہب رواداری کے فروغ کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں۔ پاسٹر ٹائرگیوبر بریکی
چرچ آف استا وانگر ناروے کے وفد کا تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ
ڈاکٹر طاہرالقادری کی بین الاقومی سطح پر قیام امن، مختلف مذاہب کے مابین مکالمے کے فروغ، بین المذاہب رواداری اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے خدمات لائق تحسین ہیں۔ ان کے لیکچرز اور تحریری مواد نے بیرونی دنیا میں اسلام کے بارے میں پائے جانے والے منفی تاثر کو زائل کرنا شروع کر دیا ہے۔ نارویجن حکومت ڈاکٹر طاہرالقادری کی امن عالم کیلئے کی جانے والی کوششوں، فلاحی اور تعلیمی خدمات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار چرچ آف استاوانگر( ناروے) کے سینئر پاسٹر ٹائر گیوبریکی نے ڈائریکٹوریٹ آف انٹرفیتھ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دعوت پر تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ریورنڈ ڈاکٹر مرقس فدا، جی ایم ملک، سہیل احمد، جواد حامد اور سعید اختر بھی موجود تھے۔ وفد نے مرکزی سیکرٹری کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ بھی کیا۔نارویجن وفد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے کاوشوں کو تاریخی قرار دیا۔ ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلشنز تحریک منہاج القرآن سہیل احمد رضا نے معزز مہمانوں کو شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کا دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف تاریخی فتویٰ کی کتاب کا تحفہ پیش کیا۔
تبصرہ