وہاڑی: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام درس عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن وہاڑی کے زیراہتمام درس عرفان القرآن منعقد ہوا جس میں علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا گیا جس کی سعادت گوہر علی قادری نے حاصل کی، بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں راؤ سجاد قادری نے گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ اس موقع پر ضلعی امیر ڈاکٹر منیر، صدر TMQ وہاڑی چوہدری اقبال یوسف، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ وقار عظیم لودھی، صدر ایم ایس ایم میاں ثاقب اکرم کے علاوہ مرد وخواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام میں علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے پیغام امام حسین علیہ السلام پر خصوصی خطاب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top