مہنگائی اور بدعنوانی کے خلاف 5 جنوری کو راولپنڈی میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، پاکستان عوامی تحریک

قوم کی بیٹیاں فرسودہ اور کرپٹ انتخابی نظام کو دفن کر کے دم لیں گی۔ نصرت امین
فرسودہ نظام اور غیر حقیقی جمہوریت نے غریب عوام اور خواتین کو سوائے بھوک، افلاس، بیروزگاری، دہشت گردی، لوڈ شیڈنگ اور عدم تحفظ کے اور کچھ نہیں دیا۔

اسلام آباد ( میڈیا سیل) 3 دسمبر 2013ء پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی ناظمہ نصرت امین نے کہا ہے کہ سیاسی نظام کی خرابی کی وجہ سے اہل افراد منصب اقتدار تک نہیں پہنچے۔ حکومت میں بیٹھے اشرافیہ کو محض اپنے مفادات کی فکر ہے۔ غریب عوام کی بہتری کے لئے آج تک اسمبلی میں کوئی بل پیش نہیں کیا گیا۔ 11مئی کے نام نہاد الیکشن کے تماشے کو سب نے دیکھا اب اس کے نتائج بھی دیکھیں۔ اس فرسودہ نظام اور غیر حقیقی جمہوریت نے ان غریب عوام اور خواتین کو سوائے بھوک، افلاس، بے روز گاری، دہشت گردی اور عدم تحفظ کے اور کیا دیا ہے؟ حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے مہنگائی کو آگ لگ چکی ہے اور بنیادی ضروریات کی اشیاء بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔ لوگوں کی زندگی جہنم بن چکی ہے۔ عام آدمی سکولوں کی فیسیں پوری کرے، بجلی اور سوئی گیس کے بل پورے کرے یا ٹماٹر خریدے۔ پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ عوام اور خواتین کے حقوق کی جنگ جاری رکھے گی اور اس ملک کے ہر فرد کو اس کے حقوق دلا کر دم لے گی۔ پاکستان عوامی تحریک مہنگائی اور کرپشن کے خلاف ہر ڈویژن میں احتجاج کرے گی۔ 5 جنوری کو راولپنڈی میں احتجاج کیا جائے گا جس کے لیئے ڈور ٹو ڈور مہم شروع کر دی گئی ہے۔

نصرت امین نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دیئے ہوئے فارمولے کے مطابق 30 دن کی سکروٹنی اور 62, 63 پر صحیح معنوں میں عمل ہو جاتا تو آج الیکشن کے عمل سے کرپٹ عناصر کا صفایا ہو جاتا۔ پاکستان عوامی تحریک استحصالی نظام کے تحت ہونے والے الیکشن کو ملک و قوم کے ساتھ بڑا دھوکہ اور مذاق سمجھتی ہے۔ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے اور اسے ٹوٹنے سے بچانے اور ترقی و خوشحالی دینے کیلئے قوم کو غلط اور صحیح میں تفریق کرنا ہو گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top