یونان: علامہ نور احمد نور (ڈائریکٹر منہاج القرآن ناروے) کا دورہ یونان

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے پلیٹ فارم سے منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے ڈائریکٹر علامہ نور احمد نور نے اپنے دس روزہ دورہ میں یونان بھر میں منہاج القرآن کے مختلف ذیلی مراکز میں خطابات کئے۔

ان ایمان افروز خطابات کا اصل مقصد شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ اور واقعہ کربلا کی حقیقت سے روشناس کرانا تھا کہ امام حسین رضی اللہ عنہ اور اہل بیت اطہار کی سیرت کو اپناتے ہوئے آج کے اس مشکل دوراور ظالمانہ نظام کا کیسے سامنا کر سکتے ہیں سال بعد صرف محافل سجانے سے وہ کچھ حاصل نہیں ہو سکتا جب تک ہم ان پنجتن کی محبت کو اپنی زندگیوں میں نہ ڈالیں گے دنیا اور آخرت کی کامیابی کے لئے کون سے تن اور کون سی خدا کی پاک ہستیاں ہمارے لئے مشعل راہ بن سکتی ہیں جن کا قرآن پاک میں بھی ذکر آیا ہے اور سینکڑوں کی تعداد میں احادیث بھی موجود ہیں جو کہ زندگی کے ہر موڑ اور ہر لمحے پر ہمارے لئے نجات کا سبب بن سکتی ہیں اور ان پاک ہستیوں ہی کی وجہ سے ہم اپنے دلوں کو سکون اور ہمارے گھروں میں بہتری آسکتی ہے چونکہ اس وقت بیعت سے حاکم وقت کا سلسلہ تھا اور آج اس کا دوسرا نام ووٹ ہے لہٰذا مسلمان ہونے کے ناطے سے ہمیں کچھ حد تک اس طریقہ کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہمارا ڈالا ہوا ایک ووٹ کس حد تک فاعدہ مند اور کس حد تک نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے

علامہ نور احمد نور کے آخری ہفتے میں جن منہاج القرآن کے مراکز میں شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کی محافل کا اہتمام کیا گیا ان میں مرکز منہاج القرآن ریندی میں حلقہ درود، کیپسیلی، ماراتھونا، کوروپی اور الف سینا شامل ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ملاقاتوں اور تکبیر ٹی وی پر انٹرویو کا سلسلہ بھی شامل پروگرام رہا، علاوہ ازیں علامہ نور احمد نور نے منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی مرکزی تنظیم کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے اہل بیت کی شان میں اتنی اچھی محافل کا اہتمام کر کے اہل اسلام کو ان پاک ہستیوں کی عظمت و شان سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا۔

رپورٹ: مرزا امجد جان

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top