کراچی: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ماہ اکتوبر میں منعقدہ پروجیکٹر پروگرامز

تحریک منہاج القرآن ومنہاج القرآن یوتھ لیگ اورنگی ٹاؤن کراچی کی جانب سے مختلف یوسیز، چوراہوں، روڈ، گلیوں اور بازاروں میں پروجیکٹر پروگرامز کے ذریعے بیدارئ شعور کا کام روزانہ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرامز گزشتہ دو ماہ سے زیادہ کے عرصہ سے جاری ہیں۔ ان پروگرامز کی بدولت اورنگی ٹاؤن میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ تحریک سے منسلک ہو چکے ہیں۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا جاتا ہے بعد ازاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے بیدارئ شعور اور موجودہ سیاسی، سماجی اور کرپٹ نظام انتخاب سے متعلق خطابات، انٹرویوز اور شارٹ کلپس سنائے جاتے ہیں۔

تصویری جھلکیاں

UC-6 اورنگی ٹاؤن

 

میرج ہال اورنگی ٹاؤن

فقیر کالونی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top